واشنگٹن/28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا میں امریکی حراستی مرکز گوانتانامو میں نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمے کی ابتدائی سماعت مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ سماعت کا اگلا دور 9 سے 27 ستمبر کو ہو گا۔نائن الیون حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کے خلاف پیر سے شروع ہونے والی سماعت جمعہ تک جاری رہی، جس کے دوران جج کرنل ڈبلیو شین کوہن نے وکلا صفائی اور استغاثہ کے دلائل سنے۔جمعہ کو سماعت کے موقع پر امریکی حکومت کے وکلا نے ا?یندہ سال باقاعدہ مقدمے کے ا?غاز کی تاریخ تجویز کی، جب کہ وکلا صفائی نے سال 2021ء میں مقدمے کی تاریخ تجویز کی۔
ملزم عمار البلوشی کی وکلا کی ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ جب تک تمام شواہد سامنے نہیں ا?جاتے اس وقت تک مقدمے کی تاریخ طے کرنا مناسب نہیں ہے۔جج کوہن نے جمعہ کے روز کی سماعت میں اس بارے میں کوئی حتمی حکم نامہ جاری نہیں کیا اور کہا کہ ا?یندہ 2 سے 3 ہفتوں میں اس بارے میں سوچا جائے گا۔ سماعت کے دوران وکلائے استغاثہ کی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانچوں ملزمان امریکا کے دشمن ہیں اور انہوں نے امریکیوں کو قتل کیا ہے۔
