٭ امریکی محکمہ انصاف نے ان سعودی عہدیداروں کے ناموں کا انکشاف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جنھوں نے مبینہ طورپر 9/11 دہشت گرد کرنے والے طیاروں کے اغواکنندگان کی مدد کی تھی ۔ سعودی عرب گزشتہ 18 سال سے ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے ۔ جن ( حملوں) میں کم سے کم 3000 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ سعودی عرب کے دو عہدیدار عمر البیومی اور فہد الشمیری کے نام پہلے بھی اس ضمن میں منظرعام پر آئے تھے ۔
