۔9.78 لاکھ مالیتی بیرونی کرنسی کے ساتھ مسافر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد ۔ 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار

کرکے اس کے قبضہ سے 9.78 لاکھ مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ سے ایرعربیہ فلائیٹ نمبر

G9451

کے ذریعہ آنے والے مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 40 ہزار سعودی ریال اور 10310 یو اے ای درہم کو ضبط کیا، جس کی مالیت ہندوستانی کرنسی میں 9 لاکھ 78 ہزار روپئے بتائی گئی۔ کسٹمس عہدیداروں کے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے رقم کو ضبط کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔