۔90 لاکھ روپئے کے قرضدار نے اپنے خاندان کو ہلاک کرنے قاتل کی خدمات لی ، پھر خودکشی

   

ساگر : ایک تاجر جو بینک کو 90 لاکھ روپئے باقی تھا مبینہ طور پر اس نے ایک کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کیں تاکہ وہ اس کی بیوی اور 16 سالہ بیٹی کو ہلاک کردے بعدازاں تاجر نے گذشتہ ماہ خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب انہوں نے کرائے کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جس نے تاجر کی بیٹی کو ہلاک کردیا لیکن بیوی کو ہلاک کرنے میں ناکام رہا۔ قاتل نے تاجر سے 90 ہزار روپئے حاصل کئے تھے۔