۔92ہزار کروڑ روپئے حکومت کو ادا کرنے سپریم کورٹ کا ٹیلی کام کمپنیوں کو حکم

   

نئی دہلی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ٹیلی کام آپریٹرس کو 92,642 کروڑ روپئے حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے محکمہ ٹیلی کام کے اس استدلال کو برقرار رکھا ہے کہ مجموعی آمدنی( اے جی آر ) میں تمام آمدنی کو شامل کیا جائے ۔عدالت نے کمپنیوں کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے نان۔ٹیلی کام بزنس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شامل نہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ آپریٹرس بالترتیب اے جی آر کا تقریباً 3 تا 5 فیصد اور 8 فیصد اسپکٹرم استعمال کے چارجس اور لائسنس فیس کے طور پر ادا کرتے ہیں ۔