۔93سالہ خاتون کورونا سے صحت یاب

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک 93سالہ خاتون کورونا سے صحت یاب ہوگئی۔جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل کے کٹکاپور موضع سے تعلق رکھنے والی 93 سالہ ناراماں کو چند دن قبل کورونا ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر اس ضعیف خاتون کوگھر میں ہی الگ تھلگ رکھ کر کورونا کا علاج کروایاگیا۔ وقت پر دوا اور اچھی غذا کی فراہمی پر وہ صحت مند ہوگئی۔ضعیف العمری میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی خاتون نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔