۔93 فیصد دیہی عوام کو بیت الخلا کی سہولت ، حکومت کا سروے

   

نئی دہلی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 93 فیصد دیہی عوام کو بیت الخلا کی سہولت دستیاب ہے جبکہ اس میں 96.5 فیصد عوام کو انہیں کے گھر میں بیت الخلا دستیاب ہے۔ سالانہ نیشنل انیول رورل سنیٹیشن سروے (این اے آر ایس ایس) 2018-19ء جو کہ پینے کے پانی سے متعلق وزارت کی سرپرستی میں ایک آزادانہ ایجنسی نے کیا ہے جس میں مختلف اضلاع کے 90.7 فیصد دیہی عوام کا احاطہ کیا گیا۔