۔955 بیرونی تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سے نکالنے کی ہدایت

   

نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج 955 بیرونی تبلیغی شہریوں کو جنہوں نے وسط مارچ میں نظام الدین مرکز کے اجتماع میں حصہ لیا تھا، ادارۂ جاتی قرنطینہ مراکز سے 9 متبادل قیام گاہوں کو منتقل کردیا جائے۔ ہائیکورٹ نے متنبہ کیا کہ انہیں دہلی پولیس کی اجازت کے بغیر کوئی دیگر مقام کو منتقل نہیں کرنا چاہئے۔ جسٹس ویپن سانگھی اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بیچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کے بعد دو عرضیوں کی یکسوئی کردی، جنہیں مختلف بیرونی شہریوں نے داخل کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ بیرونی شہریوں اور دہلی پولیس کو ایک دوسرے کے ساتھ ربط میں کام کرنا ہوگا اور اسی کے تحت انہیں متبادل مقامات کو منتقل کیا جارہا ہے۔ متبادل مراکز میں جمعیتہ العلمائے ہند ، حج ہاؤز ، زائد کالج و دیگر احاطے شامل ہیں۔