ممبئی: دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں دو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے والے ڈالر کے دباؤ اور دیسی اسٹاک مارکیٹ میں جاری ہنگامے کی وجہ سے انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ 58 پیسے کمزور ہو کر 81.67 روپئے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ اسی طرح گزشتہ کاروباری روز روپیہ 30 پیسے کی کمی سے 81.09 روپے فی ڈالر پر آگیا تھا۔ کاروبار کے آغاز پر،روپیہ 38 پیسے کی کمی سے 81.47 روپے فی ڈالر پر کھلا اور خرید کے دباؤ کے باعث 81.67 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر ٹوٹ کر اسی سطح پر بند ہوا۔ تاہم یہ خریداری کی سپورٹ سے 81.45 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر بھی رہا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے آسمان چھوتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل تیسری بار شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کیا۔ اس سے روپیہ پر دباؤ پڑتا ہے ۔ ساتھ ہی ملکی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کے باعث روپیہ سنبھلنے کے قابل نہیں ہے ۔ آج سینسیکس اور نفٹی ڈیڑھ فیصد پوائنٹ سے زیادہ گر گئے ۔