1.03 کروڑ مالیتی سونے کے ساتھ دو مسافر گرفتار

   

شمس آباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) شمس آباد ایر پورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے دو علحدہ کیسوں میں دو مسافرین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب کویت بذریعہ دبئی شمس آباد ایر پورٹ آنے والے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 1225.100 گرام سونا جس کی مالیت 72,55,069 روپئے ہے ضبط کرلیا۔ ایک اور واقعہ میں کویت بذریعہ دوحہ شمس آباد ایر پورٹ آنے والے مسافر کے لگیج سے500 گرام سونا جس کی مالیت 30,51,500 روپئے ہے ضبط کرلیا گیا۔ دونوں مسافرین کے قبضہ سے کسمٹس عہدیداروں نے 1.725 کیلو سونا جس کی جملہ مالیت 1.03 کروڑ روپئے ہے کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔