نئی دہلی : اس سال فروری میں لوگوں کی درخواست پر 1.97 کروڑ سے زیادہ موبائل نمبروں کو آدھار سے منسلک کیا گیا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے 93 فیصد زیادہ ہے ۔ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے مطابق، رہائشیوں کے درخواست دینے کے بعد 56.7 لاکھ موبائل نمبر شامل کیے گئے ، لیکن فروری میں اس تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ یو آئی ڈی اے آئی رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ فلاحی خدمات حاصل کرنے اور رضاکارانہ خدمات تک رسائی کے دوران بہتر اور موثر مواصلت کے لیے اپنے آدھار کو موبائل نمبر کے ساتھ لنک کریں۔ آدھار کے موبائل لنکنگ میں یہ اضافہ یو آئی ڈی اے آئی کی مسلسل حوصلہ افزائی، سہولت اور رہائشیوں کی مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل نمبر کو اپ ڈیٹ رکھنے کی خواہش کا اشارہ ہے ۔ تقریباً 1700 مرکزی اور ریاستی سماجی بہبود ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) اور گڈ گورننس اسکیموں کو آدھار کے استعمال کے لیے مطلع کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آدھار کو اپنانے اور استعمال کرنے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ صرف فروری کے مہینے میں، 226.29 کروڑ آدھار تصدیقی لین دین کو انجام دیا گیا ہے۔
، جو جنوری کے مقابلے میں 13 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔ جنوری میں اس طرح کے 199.62 کروڑ لین دین ہوئے تھے ۔ فروری 2023 کے آخر تک کل 9,255.57 کروڑ آدھار تصدیقی لین دین کیے گئے ہیں۔ زیادہ تر تصدیقی ٹرانزیکشن نمبر فنگر پرنٹ کے ذریعے کیے گئے ، اس کے بعد ڈیموگرافک اور او ٹی پی کا استعمال رہا ہے ۔