نئی دہلی25جنوری(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے عام زمرے کے اقتصادی طورپر کمزور لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے پر پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ اس مسئلے کی تحقیق کرے گا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے مفاد عامہ کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عام زمرے کے اقتصادی طورپر کمزور لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔بینچ نے ریزرویشن کو چیلنج دینے والی غیر سرکاری تنظیم (این جی او)‘یوتھ فار اکوالیٹی’ کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔
اور اس سے چار ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔