احمد آباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے ہر کسان کے تین لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کرنے، ایل پی جی سلنڈر ایک ہزار روپے کی موجودہ قیمت کے بجائے 500 روپے میں دینے، کسانوں کو مفت بجلی اور عام صارفین کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ پر کانگریس کے بوتھ لیول ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے گجرات کے لوگوں سے کئی وعدے کئے۔ ریاست میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔