10 روپئے کے سکوں کا چلن جاری: بینک عہدیدار

   

سنگاریڈی۔ 26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دس روپے کے سکوں کا چلن بدستور جاری ہے۔ دس روپے کے سکوں کے چلن سے متعلق عوام کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کا شکار نہ ہوں بلکہ بلاخوف و خطر دس روپئے کے سکوں کو روز مرہ خرید و فروخت ودیگر ضروریات میں استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار سندھیا رانی چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا شاخ سنگاریڈی نے ایس بی آئی بینک کے احاطہ میں منعقد ہ شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ طبقہ اور عوام میں دس روپے کے سکوں کے عوامی چلن سے متعلق شعور بیدار کریں۔سندھیا رانی چیف مینیجر ایس بی آئی نے کہا کہ آر بی آئی نے عوام کی سہولت کیلئے 14 اقسام کے سکے جاری کئے ہیں بازار میں مذکورہ سکوں کا چلن جاری ہئے لیکن چند مقامات پر افواہوں کے پیش نظر دس روپئے کے سکوں کا چلن نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے آرٹی سی ملازمین ، آ ٹو یونین قایدین اور کرانہ تاجرین سے دس روپیے کے سکوں کو استعمال کرنے کی اپیل کی اور دس روپئے کے سکوں کے چلن کو عام کرنے کیلئے عوامی شعور بیدار کرنے کی خواہش کی اس موقع پر منجولہ کیاش آفیسر ایس بی آئی، توپاجی اننت کشن صدر کرانہ اسوسی ایشن ، شیخ طاہر پاشاہ صدر آٹو یونین، بابا ہاشمی صدر ٹاون آٹو یونین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔