حیدرآباد ۔ 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ساتھ مل کر 10 روپئے کے سکوں کا چلن قانونی ہونے کے بارے میں 3 اور 4 اکٹوبر کو ایک عوامی بیداری مہم چلائی۔ اس موقع پر ایس بی آئی چیف جنرل منیجر راجیش کمار نے اس مہم کی قیادت کی اور مین برانچ کوٹھی پر عوام میں 10 روپئے کے سکے تقسیم کئے تاکہ ان سکوں کو قبول کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔ حیدرآباد میں ایس بی آئی کی تمام برانچس پر کوائین میلوں کا اہتمام کرتے ہوئے 10 روپئے کے سکے تقسیم کئے گئے۔ آندھرا اور تلنگانہ میں ایسا معلوم ہوتا ہیکہ ٹریڈرس 10 روپئے کے سکے قبول کرنے میں پس و پیش کررہے ہیں۔