10 روپئے کے سکے قابل قبول ہے جس کا چلن عام ہے

   

سنٹرل بینک آف انڈیا کے جنرل منیجر کی وضاحت ، غلط فہمیوں کا شکار نہ ہونے عوام کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک سنٹرل بنک آف انڈیا کے جنرل منیجر رادھا سنگھ نائیک نے کہا کہ 10 روپئے کا سکہ چلن عام ہے اس کو روزانہ کے لین دین میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ چند لوگ کاروباری اداروں کی جانب سے 10 روپئے کا سکہ قبول نہ کرنے کی شکایتوں کے بعد بڑا بیان دیتے ہوئے اس کا خلاصہ کردیا ہے ۔ جمعرات کو کوٹھی بینک اسٹریٹ پر سنٹرل بینک آف انڈیا نے عوام اور صارفین میں 10 روپئے کے سکے تقسیم کئے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر بی آئی کے حکم کے مطابق ہم 10 روپئے کے سکے کے استعمال کے معاملے میں بڑے پیمانے پر وسیع تر بیداری مہم چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں میں بھی 10 روپئے کے سکوں کا چلن عام ہے ۔ 10 روپئے کے سکوں کے چلن کے بارے میں لوگوں کی غلط فہمی دور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے ۔ شہر اور اضلاع کے مختلف مقامات پر 10 روپئے کے سکے چلن میں ہونے کے بڑے پیمانے پر پوسٹرس چسپاں کرتے ہوئے شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 روپئے کرنسی کے نوٹ جلدی خراب ہورہے ہیں ان کی چھپائی کا عمل بھی مہنگا ہورہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو 10 روپئے کے سکے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔۔ 2