10 سالہ حافظ قرآن کو امریکہ میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی ایوارڈ

   

نیویارک۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 10 سالہ پاکستانی حافظ قرآن بچے کو امریکہ میں مصنوعی ذہانت ایوارڈ حاصل ہوا۔ محمد یاسر کراچی کا متوطن ہے اور اس نے یہ آلہ اپنے والدین اور سائنس کلب پاکستان کی مدد سے ایجاد کیا ہے۔ فینٹا کلارا ( امریکہ)میں پہلی بار ایک آلہ غیرملکی شہری کو ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ ایک خبر رساں چیانل پر محمد یاسر نے کہا کہ اس آلہ کا نظریہ انہیں انٹرنیٹ پر تحقیق کے دوران پیدا ہوا تھا۔