10 فروری کے بعد انڈیگو پرواز منسوخ نہیں ہوگی

   

نئی دہلی، 20جنوری (یو این آئی) عملے کی تعیناتی میں ’بدانتظامی‘کی وجہ سے گزشتہ سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کرنے والی نجی ایئر لائن انڈیگونے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن کو بتایا کہ اس کے پاس 10 فروری تک کافی تعداد میں پائلٹس دستیاب ہوں گے اور 10 فروری کے بعد پروازیں منسوخ نہیں ہوں گی۔ڈی جی سی اے میں آخری ہفتہ وار میٹنگ کے دوران، انڈیگو نے پیر کو کی مطلع کیا کہ پروازوں کی موجودہ منظورتعداد کیلئے ڈی جی سی اے کی فلائٹ ڈیوٹی سے متعلق چھوٹ واپس لینے کے باوجود 10 فروری کو پائلٹوں کی دستیابی کے پیش نظر پروازیں منسوخ نہیں ہوں گی۔ اس نے بتایا ہے کہ 10 فروری کو اس کے پاس ایئر بس کے 2,400 کمانڈ پائلٹ ہوں گے۔