10 ویں پاس کیلئے سرکاری نوکری کا سنہرا موقع ، ملے گی 21 ہزار سے زیادہ تنخواہ

,

   

انڈین کوسٹ گارڈ نے ناوک کے عہدوں پر تقرریوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے ۔ ان عہدوں کیلئے درخواست دینے کا عمل 30 اکتوبر 2019 سے شروع ہوگا ۔ اہل اور خواہشمند امیدوار 8 نومبر 2019 یا اس سے پہلے ناوک عہدوں کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔ امیدوار اس پوسٹ کیلئے آفیشیل ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ جوائن انڈین کوسٹ گارڈ ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان پر جاکر پہلے اچھی طرح نوٹیفکیشن پڑھ لیں اور پھر اپلائی کریں ۔

امیدوار کو اس پوسٹ کیلئے 10 ویں پاس ہونا چاہئے ۔ اس کے ساتھ ہی 50 فیصد نمبرات سے پاس ہونا ضروری ہے ۔ ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں اور نیشنل سطح تک کھیلوں میں فرسٹ ، سکینڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو پانچ فیصد کی چھوٹ دی جائے گی ۔

امیدواروں کی کم از کم عمر کی حد 18 سال مقرر کی گئی ہے ۔ وہیں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 22 سال ہے ۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو بنیادی تنخواہ 21700 دی جائے گی ۔ ایل ٹی سی سمیت دیگر الاونسز تنخواہ میں جوڑی جائیں گی ۔

 اپلائی کا طریقہ :۔

آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں اور ہوم پیج پر اپرچونیٹیز پر کلک کریں ۔

اب یہاں پہلے پورا نوٹیفکیشن پڑھیں اور پھر تفصیلات داخل کریں ۔

یہاں آپ ناوک پوسٹ کیلئے انٹر کریں اور آئی ایگری باکس پر کلک کریں ۔

فارم بھریں اور پھر تصویر اپ لوڈ کریں ۔ فیس کی ادائیگی کریں اور پرنٹ آوٹ کیلئے رکھ لیں۔