گوہاٹی: آسام حکومت کووڈ 19 کی تیسری ڈوز یعنی بوسٹر ڈوز دینے کی شروعات 10 جنوری سے کرے گی ۔ محکمہ صحت نے کہاکہ حکومت ان تمام بزرگ شہریوں کو احتیاطی طور پر تیسری ڈوز لگائے گی جو میں ’کامریڈٹی‘ سے متاثر ہیں اور جو فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔وزیر اعلی ہمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کیا کہ کامریڈٹی والے بزرگی شہریوں اور جنہوں نے ویکسین کی دوسری ڈوز لیے نو ماہ پورے کر لئے ہیں انہیں 10 جنوری سے ویکسین کی تیسری ڈوز لگائی جائے گی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک مرکزی حکومت کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 152 .52 کروڑ سے زائد ویکسین ڈوز فراہم کی جا چکی ہیں۔