100دن کام اسکیم میں بدعنوانی ،ای ڈی کی کارروائی

   

کولکاتا : کوئلہ گھوٹالہ، اساتذہ تقرری گھوٹالہ، مویشی گھوٹالہ اور اب 100دن کام اسکیم میں گڑبڑی کے معاملے میں ای ڈی نے کارروائی شروع کردی ہے ۔آج صبح مرشدآباد ضلع کے بہرام پورمیں پنچایت کے سابق عملہ کے گھر کو صبح ہی صبح مرکزی فورسیس کے جوانوں نے گھیر لیا۔اس کے بعد ای ڈی کے افسران نے گھرکی تلاشی شروع کردی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق راتھن نے 100 دن کے کام کی رقم سے 17 لاکھ روپے ایک خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے ۔ اساتذہ تقرری ، میونسپل عملے کی بھرتی، راشن کرپشن کے معاملات پر چھاپے مارنے کے بعد اس مرتبہ ای ڈی نے 100 دن کے کام کی اسکیم میں بدعنوانی کے الزامات پر ضلع بہ ضلع چھاپے مارنا شروع کردیا ہے ۔ جانچ افسران پنچایت کے سابق کارکن رتھن کو متعلقہ معاملے میںاہم سراغ مان رہے ہیں ۔مبینہ طور پر انہوں نے 100 دن کے کام کی رقم خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق پنچایت کارکن نے ایک خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں 17 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بھیجی تھی۔ اس عورت کے ساتھ اس کے تعلقات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ لیکن یہ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا پنچایت ممبر سے قریبی تعلق ہے۔