سریتاہری عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار:کے شیوکمارریڈی
نارائن پیٹ 24؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ترقی کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں.صحیح فیصلوں کو تیار کرنے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ہم ریاستی حکومت کے ذریعے 100 کروڑ کے فنڈز لا کر نارائن پیٹ کو ترقی دیں گے۔سابق ڈی سی سی صدر مسٹر کے شیوکمار ریڈی نے شریمتی سریتھا ہری نارائن بٹاڈ کو کانگریس پارٹی کے نارائن پیٹ میونسپل چیئرمین کے امیدوار کے طور پر اعلان کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ‘ وہ سی وی آر بھون میں پارٹی لیڈر کے ایک اجلاس کو خطاب کررہے تھے ۔ مسٹر کے شیوکمار ریڈی نے نارائن پیٹ کے عوام پر زور دیا کہ وہ نارائن پیٹ میونسپلٹی کی ترقی کے لیے 100 کروڑ روپئے کے فنڈز لائیں گے بشرط یہ کہ وہ بغیر کسی پارٹی وابستگی کے اس علاقے کی ترقی کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں۔ نارائن پیٹ ٹاؤن صدر ایم ڈی سلیم کی صدارت میں کانگریس پارٹی کے سرکردہ قائدین اور کونسلر کے امیدواروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مسٹر کے شیوکمار ریڈی نے کہا کہ لائنس کلب کی صدر شریمتی سریتھا ہری نارائن خدمت کے جذبے سے کام کرنے والی خاتون کو کانگریس پارٹی کی میونسپل امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں اب کوئی غیر قانونی کاروبار اور رشوت ستانی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کا مقصد میونسپلٹی میں کرپشن فری گورننس فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب حکمران ہی ایجنڈا بنائیں گے اور سابقہ دور حکومت کے برعکس 24 وارڈز میں ترقیاتی کاموں کے لیے یکساں طور پر فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ مارکیٹ کے وائس چیئرمین مسٹر کے ہنمنتو، آر ٹی وی بورڈ کے ممبر پوشال راجیش، سابق میونسپل وائس چیئرمین ہری نارائن بھٹاڈ، مارکیٹ کے سابق چیئرمین بنڈی وینوگوپال، صراف ناگراج، منوہر گوڑ، سابق کونسلر امیر الدین، مہیش، محمود قریشی، ٹاؤن مہیلہ صدر شاردا، یوتھ ضلع صدر کوٹلہ مدھوسودھن ریڈی اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔