سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک مریض نے 100 دن سے زیادہ مکمل مصنوعی دل کے ساتھ گزار کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سینٹ ونسنٹ ہاسپٹل کے مطابق یہ مریض دواخانہ سے رخصت ہونے والا پہلا شخص ہے جس نے مکمل مصنوعی دل کے ذریعے زندگی گزاری۔مریض، جو چوتھی دہائی میں ہے، شدید دل کی بیماری کا شکار تھا۔ نومبر 2024 میں، ڈاکٹروں نے ٹائٹینیم سے بنی خون پمپ کرنے والی ایک مشین کو عارضی طور پر اس کے دل کی جگہ لگایا۔ حیران کن طور پر، یہ مریض فروری 2025 میں اس مکمل مصنوعی دل کے ساتھ ہاسپٹل سے رخصت ہوا، جو کہ ایک غیر معمولی طبی کامیابی ہے۔