100 روپے تنخواہ والے ملازم کا کورونا فنڈ میں 1000 روپے عطیہ

   

Ferty9 Clinic

سری نگر۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ترال سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم میں کنٹنجنٹ پیڈ ورکر کے بطور ماہانہ 100 روپئے تنخواہ پر کام کرنے والے ایک ملازم فیاض احمد شیخ نے اپنی دس ماہ کی تنخواہ کورونا وائرس متاثرین کی مدد کیلئے پیش کرکے جہاں دریا دلی کا مظاہرہ کیا ہے وہیں امیر اور موٹی رقمیں بطور تنخواہ والوں کیلئے بھی ایک قابل عمل مثال پیش کی ہے ۔