نئی دہلی: وزارت اسٹیل کے تحت راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) نے ایسے 100 معذور افراد کو ہنر کی تربیت فراہم کی ہے تاکہ وہ روزی روٹی کما سکیں۔اسٹیل کی وزارت کی ایک ریلیز کے مطابق اپنی سماجی ذمہ داری کے اقدام کے حصے کے طور پر کمپنی نے وشاکھاپٹنم میں ان افراد کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی۔ آر آئی این ایل نے تعلیمی سنستھان (وزارت ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے تحت) کے ساتھ مل کر اس تربیتی پروگرام پر 4.95 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔