100 ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹیز کا مکمل طور پر خاتمہ

   

نئی دہلی: کوآپریٹیو کے وزیر مملکت کرشنا پال نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ بے ضابطگیوں کی وجہ سے 100 کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔ اس کے علاوہ ان ساسائٹیوں کے زیر انتظام سات بینکوں میں ہونے والے فراڈ اور بے ضابطگیوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ کرشنا پال نے یہ بات ضمنی سوالات کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوآپریٹو سوسائٹیز میں دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 54 اقدامات شروع کیے ہیں تاکہ کوآپریٹو سیکٹر اچھی طرح پھل پھول سکے ۔ کرشنا پال نے کہا کہ کوآپریٹیو وزارت کی تشکیل کے بعد 256 نئی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ پہلے ان کی تعداد 1702 تھی۔ انہوں نے کہا کہ 100 سوسائٹیوں میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے انہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔ اس کے علاوہ کمیٹیوں کے زیر انتظام سات بینکوں میں بھی فراڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔