گاندھی نگر: وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں اپنی ماں ہیرابا کے پاؤں دھو کر ان کا آشیرواد لیا۔مودی ماں ہیرابا کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہے رہی ماں ہیرابا سے ملنے آج صبح ان کے گھر پہنچے ۔ جہاں ان کے قدموں میں بیٹھ کران کے پاؤں دھوئے اور ان کا آشیرواد بھی حاصل کیا۔ وہ تقریباً 30 منٹ تک ان کے ساتھ رہے اور ہیرابا کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی ۔واضح رہے کہ مسٹرمودی گجرات کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی شام گاندھی نگر راج بھون پہنچے تھے ۔ وزیر اعظم مودی نے 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پراجکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔