موجودہ نوٹس بھی چلن میں رہیں گے ، آر بی آئی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا نے اعلان کیا ہیکہ بہت جلد 100 اور 200 روپئے کے نئے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ مہاتما گاندھی کی نئی سیریز میں آر بی آئی کے نئے گورنر سنجے ملہوترہ کی دستخط سے یہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ نئے 100 اور 200 روپئے کے نوٹوں کا ڈیزائن، موجودہ نوٹوں جیسا ہوگا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے بیان میں بتایا گیا ہیکہ پہلے سے مارکٹ میں چلن میں موجود 100 اور 200 روپئے کی نوٹوں کے تعلق سے عوام کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ان کا چلن بھی جاری رہے گا انہیں بند نہیں کیا جائے گا اور عوام کو ان کے پاس موجود نوٹوں کو بنکوں میں جمع کرانے کی نوبت نہیں آئے گی۔ ماضی کی 50 روپئے کی نوٹوں کو بھی گورنر سنجے ملہوترہ کی دستخط سے جاری کئے جانے والے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ ان نوٹوں کا ڈیزائن بھی مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں 50 روپئے کی مشابہت پر مشتمل ہوگا۔2