1000 رنز اور 100 وکٹیں،پیری کا منفرد ریکاڈر

   

سڈنی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹر ایلس پیری نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں 1000 رنز بنانے اور100 وکٹیں لینے والی دنیا کی پہلی آل راؤنڈر بن گئیں۔ ایلس پیری کینگروز آل راؤنڈر نے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ مختصر فارمیٹ میں ہزار رنز اور سو وکٹیں اڑانے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔مردوں میں شاہد آفریدی 1416 رنز اور 98 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ایلس پیری نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔