ہندوستان سے شکست کے بعد شعیب ملک کا کریر خطرہ میں
لندن۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) شعیب ملک نے اس عالمی کپ میں تین میچ کھیلے ہیں، جس میں وہ مسلسل دو میچوں میں صفرپرآوٹ ہوئے۔ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر ہرجگہ تنقید ہورہی ہے۔ سوشیل میڈیا پربھی انہیں جم کر’’ٹرول ‘‘کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کے سامنے پاکستان کے سبھی شعبے کمزور ثابت ہوئے۔ اس شکست کی بجلی کن کن کھلاڑیوں پرگرے گی، یہ ٹورنمنٹ ختم ہونے کے بعد پتہ چلے گا، لیکن ہندوستان سے ملی شکست نے پاکستان کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کے کیریئرکو ختم کرنے کی دہلیز پرلادیا ہے اوراس کی شروعات جنوبی آفریقہ کے خلاف مقابلے سے شاید ہوگئی ہے۔اتوارکولارڈس کے تاریخی میدان پرہورہے جنوبی افریقہ کے خلاف میدان پراتری پاکستانی ٹیم نیدو تبدیلیاں کی ہیں۔ ایک طرف حسن علی کو باہرکاراستہ دکھایا تودوسرا نام شعیب ملک کا ہے۔ ناقص فام سے جدوجہد کررہی پاکستان کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتی ہے اوراس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین ٹیم میدان پراتارنا چاہتی ہے۔