نیویارک : امریکہ سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون نے پیراشوٹ کے ذریعے 13 ہزار فٹ سے زائد بلندی سے چھلانگ لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی ڈوروتھی ہافنر کو امید ہے کہ اسکائی ڈائیونگ کرنے والی معمر ترین شخصیت ہونے پر ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ڈوروتھی ہافنر ویسے تو واکر کے سہارے چلتی ہیں لیکن وہ اس سے پہلے بھی اسکائی ڈائیونگ کر چکی ہیں۔انہوں نے پہلی مرتبہ ایک سو سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کا تجربہ حاصل کیا تھا۔اس مرتبہ انہوں نے ریاست الینوئے میں ایک انسٹرکٹر کی مدد سے یہ کامیابی حاصل کی۔اسکائی ڈائیونگ کے بعد ڈوروتھی ہافنر انتہائی پرجوش نظر آئیں اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’عمر محض ایک عدد ہے۔