ماسکو۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی فوج نے تلا اور یوری ڈولگوریکیئے آبدوزوں سے بلاوا اور سینوا نامی دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔وزارت دفاع نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق 24 اگست کو جنگی مشق کے منصوبہ کے تحت تولا اسٹریٹیجک میزائل اور یوری ڈولگوروکیئے آبدوزوں کے ذریعہ سینوا اور بلاوا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ دونوں میزائلوں کو آرکیٹک سمندر اور بوریٹس سمندر سے چھوڑا گیا تھا۔دونوں ہی تجربہ کامیاب رہا اور دونوں ہی میزائلیں آرکھگیلسک علاقے اور کام چٹکا میں واقع اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ لگانے میں کامیاب رہیں۔