حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین فوت ہوگئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 50 سالہ للیتا جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص ایس رام کی بیوی ہائی وے ہوٹل کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ کسٹم پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ شخص لکشمایا جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ کندکور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اس کے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 68 سالہ لاوی گوڑہ جو سنجے نگر ضیا گوڑہ علاقے کے ساکن چندرایا کی بیوی 12 ستمبر کو ضیاء گوڑہ کمیلے کے قریب یہ خاتون موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو اس کے بیٹے کے ساتھ جارہی تھی ۔ شدید زخمی حالت میں اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔