مقررہ حد ختم ہونے کا بہانہ، ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرنے وزیرصحت کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) بھوپال پلی ضلع میں 108 ایمبولینس ڈرائیور نے مریض کو بیچ راستہ میں ہی ایمبولینس سے نیچے اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس باپوریڈی ساکن کنے پلی کالیشورم منڈل کو دل کا دورہ پڑنے پر اس کے رشتہ دار اسے دواخانہ لے جارہے تھے کہ اچانک اس کی طبعیت مزید بگڑ گئی جس کے فوراً بعد ایمبولینس کو طلب کیا گیا۔ پہلے اسے مہادیو پورہ کے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ورنگل کے ایم جی ایم دواخانہ منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جس پر اسے دوسرے دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا۔ 108 ایمبولینس مقام پر پہنچ گئی اور آکسیجن فراہم کیا گیا۔ ورنگل جانے والے راستہ پر روانہ ہوگئی۔ کچھ فاصلہ طئے کرنے کے بعد ایمبولنس ڈرائیور نے مریض اور اس کے رشتہ داروں کو یہ کہتے ہوئے ایمبولینس سے اتار دیا کہ اس کی حد اب ختم ہوگئی ہے، اب وہ آگے نہیں جاسکتا۔ انہیں ایمبولینس سے نیچے اتارنے کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ اس کے رشتہ داروں نے مریض کو دوسری گاڑی کے انتظام کرتے ہوئے دواخانہ منتقل کردیا۔ اس کی اطلاع تلنگانہ وزیرصحت دامودر راجہ نرسمہا کو ملنے پر انہوں نے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایمبولنس ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ش