Ferty9 Clinic

کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو کی دوسری میعاد کیلئے
سابق صدر امریکہ اوباما کی تائید
٭ نیویارک : سابق صدر امریکہ بارک اوباما نے چہارشنبہ کے دن کینیڈا کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جسٹن ٹروڈو کو 21 اکٹوبر کے انتخابات میں دوسری میعاد کیلئے وزیراعظم منتخب کریں کیونکہ وہ سخت محنتی اور مؤثر قائد ہیں۔ دنیا کو ایسی ترقی پسند قیادت کی ضرورت ہے اور انہیں امید ہیکہ پڑوسی ملک کو شمال کی تائید ان کی دوسری میعاد کیلئے حاصل ہوگی۔