حیدرآباد ۔15۔ اگست (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے الاٹ کردہ 11 ڈپٹی کلکٹرس کو اقلیتی بہبود کے مختلف عہدوں پر فائز کیا گیا ہے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ بیشتر ڈپٹی کلکٹرس کو اضلاع میں ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر مقرر کیا گیا۔ پی ہری کرشنا کو ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر ورنگل مقرر کیا گیا۔ کے کرشنا وینی کو ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر نظام آباد ، پی اوما رانی کو ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیر آفیسر ہنمکنڈہ ، ای نوین کو ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر کاما ریڈی ، شیخ احمد کو ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر سدی پیٹ ، ایم کے رویندرناتھ کو ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر محبوب نگر مقرر کیا گیا ۔ شریمتی ٹی ناگا لکشمی کو ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل مقرر کیا گیا ۔ آر دسرتھ کو ڈپٹی ڈائرکٹر کمشنر اقلیتی بہبود مقرر کیا گیا ۔ زبید النساء بیگم کو اقلیتی فینانس کارپوریشن میں فینانس آفیسر مقرر کیا گیا۔ ایم پی جناردھن ریڈی کو اقلیتی فینانس کارپوریشن کا جنرل مینجر مقرر کیا گیا ۔ شریمتی کے وینا کو ڈپٹی ڈائرکٹر کمشنر اقلیتی بہبود کے عہدہ پر فائز کیا گیا ۔