کیف : جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق گیارہ سو جرمن ڈاکٹروں نے خود کو یوکرین یا پڑوسی ممالک میں اپنی خدمات کے لیے پیش کیا ہے۔ اس سے یوکرین کے ساتھ جرمن یکجہتی کا بھی اظہار ہوتا ہے۔جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق گو کہ یوکرین میں تعیناتی جان کو خطرات سے دوچار کر دینے سے عبارت ہے، اس کے باوجود گیارہ سو ڈاکٹروں نے اس مقصد کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کلاؤز رائن ہارٹ کے مطابق، ”زندگی کو خطرات کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں طب کے پیشے سے وابستہ افراد کا خدمات پیش کرنا، یوکرین کے لیے اظہار یکجہتی کا اشارہ ہے۔‘‘جرمن میڈیا ادارے ریڈکسیون نیٹ ورک سے پیر کے روز بات چیت میں رائن ہارٹ نے کہا کہ یوکرینی افراد کی مدد کیلئے اپیل جاری کی گئی تھی۔