ـہندوستان کی خارجہ پالیسی اور میڈیا

   

ایس ایم بلال

فارن پالیسی پر نظر رکھنے والے صحافیوں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد
اہم ترین خارجہ پالیسیوں کو جاننے کا موقع فراہم کیا گیا

ہندوستانی میڈیا میں فارن پالیسی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام کیلئے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے چنندہ نمائندوں کو موقع فراہم کیا گیا تھا۔اہم بات یہ ہے کہ اس پروگرم میں خاص طور پر ان ہی صحافیوں کو ترجیح دی گئی تھی جو دفتر خارجہ اور وزارت خارجہ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کے ذمہ دار ہوں ۔وزارت خارجہ کے فارن سرویس انسٹیٹیوٹ (FSI) نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا ۔ فارن سرویس انسٹیٹیوٹ، انڈین فارن سرویس کے عہدیداروں کی تربیت کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس کو بھی اسپیشل کورس کے ذریعہ تربیت دی جاتی ہے۔ اس خصوصی کورس کا نئی دہلی میں 16 سے 22 اکتوبر کے درمیان انعقاد عمل میں آیا ۔فارن سرویسس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے واحد صحافی روزنامہ سیاست کے ایس ایم بلال نے شرکت کی ۔اس پروگرام سے وزارت خارجہ کے سرکردہ عہدیداروں کے علاوہ خارجہ پالیسی کے ماہرین نے خطاب کیا ۔ایک ہفتہ طویل اس پروگرام میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی ۔کلیدی عالمی مسائل کے علاوہ ہندوستان کی باہمی اور علاقائی ڈپلومیسی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور شرکت کنندگان کو اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ۔یقینا اس اسپیشل کورس کے ذریعہ صحافیوں کے شعور کو اُجاگر کرنے کی ایک کامیاب سعی کی گئی ۔اس کے علاوہ شرکت کنندگان کو پاکستان و افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات اور عالمی دہشت گردی کا خطرہ ۔اس کے علاوہ علاقائی تعلقات اور سری لنکا مالدیپ اور شلیز کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات ۔ہندوستان و امریکہ کے تعلقات اور ٹرمپ کا دور حکمرانی ۔جوہری عدم پھیلاؤ ، جوہری ہتھیاروں کی عدم توسیع۔ہند و چین تعلقات ۔ہندوستان اور مشرق وسطی کے تعلقات ۔جیسے موضوعات پر تفصیلی لیکچر سننے کو ملے ۔علاوہ ازیں مرکزی مملکتی وزیر وی مرلی تھرن کے ساتھ ہندوستانی کی پالیسیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کا بھی صحافیوں کو موقع ملا ۔جبکہ ہندوستان اور روس کے تعلقات میں مودی اور پوتین کا اثر کے علاوہ انڈیا ڈیولپمنٹ پارٹنر شپ کو آپریشن میں ہندوستان کے علاوہ بھوٹان ،نیپال ،بنگلہ دیش اور افریقہ جیسے موضوعات پر بھی اس پروگرام میں سیر حاصل گفتگو رہی ۔جبکہ وزیر کامرس ڈی روی نے ملک کی معاشی پالیسی اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائیزیشن کے ساتھ ہندوستان کے رابطوں پر روشنی ڈالی ۔بہر حال اس اسپیشل کورس کے ذریعہ وزارت خارجہ نے ہندوستان میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے ایک مکمل تصویر پیش کی ہے۔ یقینا ملک کے صحافیوں کیلئے اس کورس میں شرکت کے بعد موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو قریب سے جاننے کا موقع ملا ہے ۔اتنا ہی نہیں مرکزی وزارت خارجہ کے ڈھانچہ اور اس کے مختلف ڈیویژنس کی کارکردگی کے علاوہ صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کے بیرونی دورہ اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وی وی آئی پیز کے ہندوستانی دوروں کیلئے کئے جانے والے خصوصی انتظامات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی جو قابل ستائش ہیں۔ ہندوستانی صحافیوں کیلئے خصوصی تربیتی کورس فارن سرویسیس انسٹیٹیوٹ اور مرکزی وزارت خارجہ کے ایکسٹرنل پبلیسٹی ڈیویژن (XP) کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ ایف ایس آئی کے ڈین جے ایس مکل اور ایس پی ڈیویژن کے جوائنٹ سیکریٹری و سرکاری ترجمان رویش کمار کی زیرنگرانی ایک ہفتہ طویل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور ایف ایس آئی کے عہدیدار مسٹر امرناتھ دوبے پروگرام کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے تعاون کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نان ڈپلومیٹس کیلئے اہتمام کردہ خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہندوستانی صحافیوں کا ایک ہفتہ طویل یہ اپنے طرز کا پہلا ٹریننگ پروگرام تھا۔٭