حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی یاد میں قائم کردہ ادارہ ’ بہادر خاں ایجوکیشنل فنڈ ‘ کی جانب سے حکومت کے مسلمہ فنی تعلیم کے ڈگری ، ڈپلوما اور سرٹیفیکٹ کورسیس میں زیر تعلیم نادار و مستحق طلباء کو ہر سال بعد وصولی درخواست و انٹرویو وظائف دئیے جاتے ہیں ۔ اردو زبان سے واقف طلباء جن کا میٹرک یا انٹر میڈیٹ میں اردو ایک مضمون رہا ہو قابل ترجیح ہوں گے ۔ واضح رہے کہ یہ وظائف بلدی حدود گریٹر حیدرآباد میں واقع کالجس اور اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے لیے منظور کئے جاتے ہیں ۔ درخواست فارم دفتر بہادر خاں ایجوکیشنل فنڈ جامع مسجد عالیہ ، گن فاونڈری حیدرآباد سے 9 تا 14 دسمبر 2019 تک روزانہ 4-30 تا 5-30 بجے شام حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ تکمیل شدہ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 دسمبر کو 5-30 بجے شام مقرر ہے ۔ سابقہ وظیفہ پانے والے طلباء تجدید وظیفہ کے لیے جدید تعلیمی صداقت نامہ پچھلے سال کے دوران منعقدہ امتحانات کے میمورنڈم کے مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ منسلک کریں اور 17 دسمبر 2019 سے قبل داخل کریں ۔۔