ریاض: سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’سرکاری سکولوں میں بچوں کو انگریزی کی تعلیم پہلی جماعت سے دی جائے گی‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’دو سال کے بعد پہلی کلاس سے انگریزی لازمی ہوجائے گی‘۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ’ابتدائی کلاسوں میں انگریزی کی تعلیم نہ دینے کے نتائج ہمارے سامنے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چوتھی کلاس سے انگریزی کی تعلیم دینا کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب پہلی کلاس سے ہی اسے لازمی قرار دیا جائے گا‘۔