بیجنگ ، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں مہلک کورونا وائرس کے 3143 نئے معامات کی تصدیق ہوئی ہے اور 73 مزید مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 636 تک پہنچ گئی ہے ۔چینی میڈیکل حکام نے جمعہ کو اطلاع دی کہ انہوں نے 31 صوبائی سطح کے علاقوں ، ژ جیانگ پروڈکشن اور کنسٹرکشن کورپس میں پر کورونا وائرس کے 3143 نئے معاملات کی تصدیق کی اور اس وائرس سے متاثر 73 اور لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے ۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جن 73 لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں صوبہ ہوبئی کے 69، جیلن، ہینان اور گوانگڈونگ اور ھنن سے ایک ایک شامل ہیں ۔ کمیشن نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا وائرس کے 4833 نئے مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں اور 962 مریضوں کی حالت نازک ہے ۔ 387 لوگوں کو صحتیاب ہونے کے بعد ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 636 ہوگئی
بیجنگ،7فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 636ہوگئی ہے ،جبکہ 31,161 افراد میں اس انفیکشن کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔چین کی سرکاری صحت کمیٹی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے ۔چین کی سرکاری صحت کمیٹی کے مطابق 6 فروری کی آدھی رات اسے 31صوبوں سے اطلاع ملی،جس کے مطابق کورونا وائرس کے 31,161 معاملوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں سے 4821لوگوں کی حالت نازک ہے ۔636لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 1540لوگوں کو ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔اس سے پہلے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 563 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 28,018 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔