118 اسمبلی حلقوں میں دلت بندھو اسکیم پر عمل کرنے کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ نے ریاست کے 118 اسمبلی حلقوں میں دلت بندھو اسکیم پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر ایس سی بہبود کے ایشور نے کریم نگر کے کلکٹریٹ سے تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ عارضی سکریٹریٹ بی آر کے بھون حیدرآباد سے چیف سکریٹری سومیش کمار ، چیف منسٹر آفس سکریٹری راہول بوجہ نے ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا ۔ وزیر ایس سی بہبود کے ایشور نے بتایا کہ اسمبلی حلقہ حضور آباد سے دلت بندھو اسکیم کا آغاز ہوا ہے ۔ جس کو حکومت نے تمام اضلاع میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست کے ہر ایک اسمبلی حلقہ سے 100 ایس سی طبقات کو اس اسکیم سے فائدہ پہونچایا جائے گا ۔ انہوں نے تمام کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ضلع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے 5 فروری تک اہل امیدواروں کی فہرست تیار کرلیں ۔ 7 مارچ کو تمام منتخب اہل امیدواروں کے بینک کھاتوں میں فی کس 10 لاکھ روپئے جمع کرنے کی کلکٹرس کو ہدایت دی ہے ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ اہل ایس سی افراد کی 5 فروری تک نشاندہی کرتے ہوئے ان کے بینک کھاتے کھولنے کی ہدایت ساتھ ہی انہیں خود روزگار سے وابستہ کرنے کے لیے یونٹس کے انتخاب میں شعور بیدار کرنے پر زور دیا ۔۔ ن