12ہزار ٹرینیں چلانے پرکانگریس کی حکومت پر تنقید

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 26 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس پارٹی نے چھٹھ تہوار کے دوران 12,000 ٹرینیں چلانے کے لئے وزارت ریلوے کی طرف سے مرکزی حکومت کے اعلان پر سوال اٹھایا ہے ۔ کانگریس کی سوشل میڈیا سربراہ سپریہ شرینیٹ سوال کیاکہ “ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اس تہوار کے لیے 12000 ٹرینیں چلانے پر فخر کر رہے تھے ۔ ایشور ہی جانتا ہے کہ یہ ٹرینیں کہاں جا رہی ہیں، کیونکہ لوگ اب بھی بھیڑ بکریوں کی طرح ٹرین کے ڈبوں میں گھس کر گھر جانے پر مجبور ہیں۔وزیر ریلوے کو “ریل وزیر” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “وہ اے سی مسافروں کے لیے پرنٹ شدہ کمبل کی نقاب کشائی میں مصروف ہیں۔ اگر عوام کو تکلیف ہو تو انہیں کیا پروا ہے ؟”