12 فیصد تحفظات مسئلہ کے حل کا مطالبہ راہول گاندھی سے المیوا کے ریاستی صدر شیخ فاروق حسین کی نمائندگی

   

محبوب نگر /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آلمیوا کے ریاستی صدر جناب شیخ فاروق حسین نے اقلیتوں سے متعلق مسائل جناب راہول گاندھی کو بھارت جوڑو یاترا کے دوران پیش کئے اور گذارش کی کہ ان نکات پر ریاست تلنگانہ میں کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔ 12 فیصد تحفظات کا مسئلہ جو پارلیمنٹ میں طویل عرصہ سے زیر التواء ہے جس کی وجہ سے ریاست تلنگانہ میں پسماندہ مسلمانوں کو اعلی تعلیم اور روزگار کے حصول میں رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔ ملک بھر میں مسلمانوں اور عیسائی برادری کیلئے ایس سی اسٹیٹس کا نفاذ ، تلنگانہ میں 12بی سی ای ذیلی ذاتوں کیلئے او بی سی درجہ کیلئے جدوجہد اردو میڈیم مدراس میں مکمل طور پر تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کا فقدان ہے جس کی وجہ سے داخلوں کی تعداد کم ہوچکی ہے اور اسکولس بند ہونے کے قریب ہیں۔ مخلوعہ جائیدادوں کو جلد سے جلد پر کیا جائے ۔ اردو میڈیم اسکولس میں ڈی ریزرویشن کی عدم سہولت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری تنظیم وقتاً فوقاً ریاستی حکومت سے نمائندگی کرتی آرہی ہے ۔ لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ ریاست کے انگریزی / تلگو میڈیم مدارس میں اردو زبان کا مضمون لازم کیا جائے ۔ حکومت نے اردو میڈیم آنگن واڑی مراکز کے قیام کااعلان تو کیا لیکن عمل صفر ہے ۔ اردو ( دوسری سرکاری زبان ) کو ریاست بھر میں نافذ کیا جائے ۔ سرکاری سطح پر اردو کا چلن عام کیا جائے ۔