ممبئی : مہا وکاس آگھاڑی حکومت کے دور میں ریاستی گورنر کی طرف سے 12ایم ایل ایز کی تقرری کی سفارشات کی فہرست شندے حکومت نے واپس لے لی تھی۔ اس کیخلاف شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کے کولہاپور کے رہنما سنیل مودی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ تاہم، اب ممبئی ہائی کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔ اس فیصلے کے بعد مہا یوتی حکومت کو راحت ملی ہے ۔چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور امیت بورکر کی بنچ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔