حیدرآباد۔ 15 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ڈائرکٹر ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 16 مارچ سے 12 تا 14 سال عمر کے بچوں کو کورونا کے ٹیکے دیئے جائیں گے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے اس کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ ریاست میں اس عمر کے 17.23 لاکھ بچے ہونے کا اندازہ لگایا ہے اور ریاست کے تمام اضلاع میں بچوں کو ٹیکہ دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس عمر کے بچوں میں کور بی ویکس ویکسین دی جائے گی ۔ ڈائرکٹر ہیلت نے بتایا کہ ریاست کو کوربی ویکسن کے 11 لاکھ ڈوز حاصل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ قریب رہ کر اپنے بچوں کو ٹیکہ دلوائیں ۔ ن