12 سیکنڈز میں 200 غبارے پھوڑنے کا عالمی ریکارڈ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ میں ایک شخص نے 12 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 200 غبارے پھوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست آئیڈاہو کے ڈیڈرش نے 11.83 سیکنڈز میں کیل کی مدد سے 200 غبارے پھوڑے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈیوڈرش 14.77 سیکنڈز میں 200 غبارے پھوڑ کر ریکارڈ بنا چکے تھے، جسے بعد میں ایک شخص نے 12.1 سیکنڈز میں توڑ دیا، تاہم ایک بار پھر یہ ریکارڈ 11.83 سیکنڈز میں 200 غبارے پھوڑ کر توڑ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیا ریکارڈ بنانے والا امریکی شخص ڈیوڈرش 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے۔