نئی دہلی۔ 7 اکتوبر (ایجنسیز) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ ہندوستان نے مالی سال 2024-25 کے اختتام تک ملکی ذرائع سے 1,20,000 کروڑ روپے مالیت کے فوجی ساز و سامان اور ہتھیار خریدے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی سے جڑی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ہندوستان لگاتار خود انحصاری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت، خصوصاً ڈرون جیسے ’’نان کانٹیکٹ وارفیئر‘‘کی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہے اور اسی کے مطابق تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے مختلف سلامتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہندوستانی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔