واشنگٹن ۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کو ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایوانکا ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ کو مہلک کورونا وائرس کے معائنہ کے بعد نتیجہ مثبت آیا ہے ، جس سے وہ وائٹ ہاؤس کے تیسرے عملے کے رکن بنی ہے جو اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔ سی این این کی خبر کے مطابق اسسٹنٹ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کی ذاتی مشیر کے طور پر کام کرتی ہیں ، کئی ہفتوں سے اس کے آس پاس دیکھائی نہیں دی۔اس رپورٹ نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وہ تقریبا دو ماہ سے ٹیلیفون پر ہی کام کر رہی ہیں اور احتیاط کے طور پر خود کو الگ کرلیا تھا حالانکہ وہ علامتی نہیں تھی۔جمعہ کو ایوانکا اور اس کے شوہر جیریڈ کشنر نے کورونا کا ٹسٹ کرویا تھا تاہم دونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس معاملے سے واقف شخص نے امریکی نیوز چینل کو اطلاع دی ۔ یہ پیشرفت ایک دن بعد ہوئی جب صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ نائب صدر مائک پینس کی پریس سکریٹری کیٹی ملر نے کورونا وائرس سے متاثر ہے۔