معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے آسام میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کڑور روپے دیے
گوہاٹی: اداکار اکشے کمار نے آسام میں سیلاب سے نجات کے لئے ایک کروڑ روپئے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سربانند سونووال نے اداکار کی فیاضی کا اعتراف کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
“اداکار ہمیشہ آسام کے عوام کا دوست رہے ہیں اور ان کی مدد سے سیلاب کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں بہت مدد ملے گی۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار نے سیلاب سے نجات کے لئے گذشتہ سال 2 کروڑ روپے کی امداد دی تھی۔
اس سال آسام کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر 138 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جبکہ 28 اضلاع میں کئی لاکھ افراد متاثر ہوئے۔